ڈومیلی پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے چوری شدہ آرٹیفیشل جیولری اور دیگر مالِ مسروقہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔



