دینہ میں منشیات فروش سے 10 کلو گرام سے زائد چرس برآمد

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان عباس اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم صداقت خان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
تھانہ دینہ پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔



