سرکاری سکولوں کی نجکاری؛ سوہاوہ میں طلباء و طالبات، والدین اور اساتذہ تنظیمیں سراپا احتجاج

سوہاوہ: سرکاری سکولوں کی نجکاری؛ سوہاوہ میں طلباء و طالبات، والدین اور اساتذہ تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔ پرائمری سکول بھوگی چک، گوڑھا چوہدریاں اور کسیال سکول کی نجکاری بندکرو، طلباء و طالبات اور والدین پھٹ پڑے،فیصلہ واپس نہ لیاتو ہم اپنے تمام بچے اٹھالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ بھوگی چک، گوڑھا چوہدریاں اور کسیال گاؤں کے مکین سرکاری سکولوں کی نجکاری پر احتجاج کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ احتجاج میں طلباء و طالبات، والدین، اساتذہ اکرام اور علاقے کی سماجی شخصیات شامل تھیں حکومتی فیصلوں کیخلاف پھٹ پڑے۔
بچوں نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ سکولوں کی نجکاری نامنظور نامنظور، ایک ریاست دو دستور کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر والدین نے کہا کہ ہم اس حکومتی فیصلے کو رد کرتے ہیں، حکومت کو یہ فیصلہ فوری واپس لیناچاہیےورنہ ہم داخل شدہ تمام بچے اٹھاکرپرائیویٹ سکولوں میں ڈال دیں گے اور آئندہ کوئی بچہ داخل نہیں ہونے دیں گے۔
اس موقع پر والدین نے حکومت کو سکولوں کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دے ڈالی اور کہا دورہ کرکے چیک کیاجائے کتنے بچے سکولوں میں حاضر ہیں اورکتنے رجسٹر پردرج ہیں۔ سب دو نمبری چل رہی ہے، ہم علاقے کے مزید سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کے والدین کو بھی احتجاج کرنے اور نجکاری کوروکنے کیلئے باہرنکلنے کاکہتے ہیں، آپکے بچوں کا مستقبل ہے۔



