گلوبل پیس ویلفیئر ہسپتال رانجھا میرا کے زیر اہتمام 18 نومبر کو فری آئی کیمپ منعقد ہو گا

جہلم: گلوبل پیس ویلفیئر ہسپتال رانجھا میرا کے زیر اہتمام 18 نومبر کو فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گلوبل پیس ویلفیئر ہسپتال رانجھا میرا کی جانب سے علاقہ مکینوں کو آنکھوں کے علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے اس فلاحی آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جس میں آنکھوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کا صبح 8 بجے سے سہ پہر 2 بجے تک مفت طبی معائنہ کیا جائے گا۔
کیمپ کے دوران مریضوں کو مفت ادویات اور چشمے بھی فراہم کیے جائیں گے، جبکہ آپریشن کے مستحق قرار پانے والے مریضوں کے الشفا ہسپتال میں مفت آپریشن کروائے جائیں گے۔
اس اقدام کا مقصد مستحق اور ضرورت مند مریضوں کو آنکھوں کے امراض کے علاج کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں معیاری طبی سہولیات تک آسان رسائی دینا ہے۔ کیمپ میں مریضوں کے معائنے سے لے کر ادویات، چشموں اور ضرورت مند مریضوں کے مفت آپریشن تک کی سہولت فراہم کی جائے گی۔



