پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی کامیاب کارروائی، اشتہاری مجرم گرفتار

سوہاوہ/ چکوال: پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کی۔

پٹرولنگ پوسٹ خوشحال گڑھ کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر طفیل خٹک نے ڈکیتی میں ملوث کیٹیگری اے کے اشتہاری مجرم عرفان احمد ولد کنان خان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے 30 بور کا پستول، دو میگزین اور 56 روند برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ جنڈ، اٹک کے حوالے کر دیا گیا۔

مدعی مقدمہ نے پٹرولنگ پولیس کی فوری کارروائی اور کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ پٹرولنگ پولیس نہ صرف جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ عوام کی حفاظت اور خدمت کے لیے بھی پیش پیش ہے جسے عوامی حلقوں میں بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

Exit mobile version