جہلم میں فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیاں پکڑ لیں، سینکڑوں لیٹر مضر صحت دودھ تلف

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص دودھ لے جانے والی دو دودھ بردار گاڑیاں پکڑ لیں۔ گاڑیوں سے کل 2400 لیٹر پانی ملا دودھ برآمد کیا گیا جو مضر صحت قرار پاتے ہوئے فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق یہ مضر صحت دودھ جہلم سے راولپنڈی فروخت کے لیے سپلائی کیا جا رہا تھا۔ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 75 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
کارروائی مخبر کی اطلاع پر جی ٹی روڈ پر ناکہ لگا کر کی گئی، اور اس دوران چار دودھ بردار گاڑیوں میں موجود پانچ ہزار لیٹر دودھ کی جانچ بھی کی گئی۔



