سوہاوہ: پنجاب بھر کی طرح حکومت پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ کیپٹن حسنات شہید ہائی سکول سوہاوہ میں سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات مکمل ہو گئے۔
جمہوری عمل کی سکول سے روایات ڈالتے ہوئے سکول و کلاس میں تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے امیدوار میں بھی انتخابات کروائے گئے جس میں سکول کی تمام کلاسز کے طلباء نے بطور ووٹر حصہ لیا اور محمد عمر وقار صدر، حامد داؤد نائب صدر، عبداللہ غضنفر جنرل سیکرٹری، محمد زین العابدین فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔
احمد مدثر نے الیکشن کمشنر کے فرائص سر انجام دیے جبکہ ناصر شبیر ممبر الیکشن ٹربیونل، محمد سجاد کیانی ریٹرننگ آفیسر، محمد اسحاق اے آر او، ارشد محمود شاکر نے اے آر او کے فرائض سر انجام دیے۔
گورنمنٹ کیپٹن حسنات شہید ہائی سکول میں ہونے والے سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات سے ایک دن قبل ہیڈ ماسٹر مرزا طارق محمود کی سربراہی نے موک ایکسرسائز کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں بچوں کو ووٹنگ کے عمل کا عملی مظاہرہ کروایا گیا۔
سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات میں امیدوران نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لیے ہاتھوں سے بنے پینا فلیکس، پمفلٹ بھی چسپاں کیے اور اپنا اپنا منشور بھی خود تحریر کر کے سکول بھر کے ووٹرز تک پہنچایا۔
حکومت پنجاب کی طرف سے سکول میں اس طرح کی کونسل کا جمہوری انداز میں قیام ایک خوش آئند اقدام ہے جس کو مرحلہ وار کالج اور یونیورسٹی لیول تک بھی منعقد کرنا چاہے تاکہ مستقبل میں گراس روٹ لیول سے نوجوان پڑھی لکھی قیادت اس ملک کی سیاست میں عملی طور پر حصہ لے سکے۔
سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کو مکمل طور پر شفاف انداز میں منعقد کروایا گیا۔
