پنڈدادنخان میں چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، نقدی اور مسروقہ سامان برآمد

پنڈدادنخان: تھانہ للِہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ للِہ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 45 ہزار روپے نقد اور 800 فٹ چوری شدہ پائپ برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انہیں چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button