ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز کے سٹوڈنٹس کیساتھ خصوصی نشست، مختلف موضوعات پر گفتگو

‏ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی لمز کے سٹوڈنٹس کے ساتھ ہونے والی خصوصی نشست میں مختلف موضوعات پر مفصل گفتگو کی گئی ۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی لمز یونیورسٹی آمد پر اساتذہ، سٹوڈنٹس اور انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ احمد شریف چوہدری نے اس موقع پر سٹوڈنٹس اور اساتذہ سے خصوصی نشست کی، جس کے دوران انہوں نے سٹوڈنٹس کے سوالات، تحفظات اور خدشات کے مدلل اور تفصیلاً جوابات دیے۔

سٹوڈنٹس نے ‏ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر بھی مفصل گفتگو کی۔

اختتام پر اساتذہ اور سٹوڈنٹس نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہئیے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا ادراک کیا جاسکے۔

لمز کے اساتذہ اور سٹوڈنٹس نے اس خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اس سیشن کو طلبہ اور پاک فوج کے مابین غلط فہمیوں کے ادراک کیلئے انتہائی خوش آئند قرار دیا۔

Exit mobile version