سوہاوہ: مسلم ہینڈز پاکستان کی جانب سے ڈومیلی کے علاقہ لس میں مسجد کی تعمیر مکمل، افتتاح کر دیا گیا

سوہاوہ: مسلم ہینڈز پاکستان نے ڈومیلی کے علاقہ لس میں مسجد کی تعمیر مکمل کر کے اس کا افتتاح کر دیا، تقریب میں مسلم ہینڈز ایریا منیجر مرزا کامران سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سماجی تنظیم مسلم ہینڈز پاکستان کی طرف سے ملک بھر کے پسماندہ علاقوں میں ہزاروں مساجد کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

اس سلسلہ میں ڈومیلی کے نواحی علاقہ ڈھوک لس میں اہل علاقہ کے لیے ایک خطیر رقم سے مسجد کی تعمیر کر لی جس کا افتتاح کر دیا گیا۔

مسجد کی تعمیر کے لیے زمین اہل علاقہ نے فراہم کی جس پر مسلم ہینڈز پاکستان نے نماز اور اسلامی تعلیمات کے لیے ایک خوبصورت مسجد تعمیر کر دی۔

یاد رہے کہ مسلم ہینڈز ان علاقوں میں مساجد کی تعمیر کر رہا ہے جہاں مسجد موجود نہیں یا آبادی سے بہت دور ہو اور اہل علاقہ مسجد کی تعمیر کی سکت نہیں رکھتے۔

مسجد کا افتتاح مسلم ہینڈز پاکستان کے ایریا منیجر مرزا کامران نے اہل محلہ کے ساتھ مل کر کیا۔ اس موقع پر مسلم ہینڈز کی پوری ٹیم ڈھوک لس کی سماجی شخصیات ملک ماجد ، ملک سجاد اور معروف صحافی راجہ ساجد سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی۔

اہل علاقہ نے مسجد کی تعمیر پر مسلم ہینڈز پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button