جہلم میں گیس اور بجلی کے بھاری بھر کم بلوں نے کچل کر رکھ دیا

جہلم: عام انتخابات میں خوشحالی کی امید لیے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے والے عام لوگوں کے تمام تر ارمان انتخابات ختم ہو تے ہی موصول نہ ہوئے، گیس اور بجلی کے بھاری بھر کم بلوں نے کچل کر رکھ دیا۔

صحافیوں کو ملنے والی معلومات کے مطابق گھر یلو صار فین میں کوئی ایسا گھریلو صارف نہیں، جسے 5 ہزار سے لے کر 15ہزار تک اور کوئی ایسا کمرشل صارف نہیں جسے25 ہزار سے لاکھوں روپے تک کے بل موصول نہ ہوئے ہوں، علاوہ ازیں یہی صورتحال آئیسکو واپڈا حکام کی جانب سے ارسال کردہ بجلی کے بلوں میں بھی پائی گئی۔

سروے کے مطابق سوئی نادرن گیس اورآئیسکو واپڈا نے یوٹیلیٹی بلوں میں سب سے زیادہ عام گھریلو صار فین کو اپنی خصوصی مہربانی کا نشانہ بنایا ہے۔ ضلع بھر میں قائم متعدد مساجد کے متولی حضرات اور آئمہ و خطباء کی اطلاعات کے مطابق مساجد کو بھی گیس اور بجلی کے ہزاروں روپے کے بھاری بھرکم بل ارسا ل کئے گئے۔

عام صارفین کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی شدت کے نتیجے میں گیس کی قیمتوں میں کئے گئے غیر معمولی اضافے سے جاری کئے جانے والے بلوں کی بات تو سمجھ میں آتی ہے جبکہ کئی کئی گھنٹے بند رہنے والی بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود بھاری بھر کم بلوں کا آنا صارفین کی سمجھ سے بالا تر ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے انعقا دسے قبل بڑی سیاسی پارٹیوں کی جانب سے الیکشن کے نتائج سے عام لوگوں پر جو خوشحالی کے دروازے کھولنے کے سنہرے وعدے کیئے گئے تھے، ابھی کامیاب ہونے والی پارٹیوں نے مکمل طور پر اقتدارسنبھالا ہی نہیں، تاہم عام گھرانوں پر گیس اور بجلی کے ہزاروں روپے پر مبنی بھاری بھر کم بم گرا کر لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

واضح رہے کہ بیروزگاری کا بڑھتا ہوا سیلاب اور عام مارکیٹ میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں کے ہوشربا اضافے کے ساتھ ساتھ ماہ فروری میں موصول ہونے والے گیس اور بجلی کے بلوں نے صارفین کے حوصلے پست کر دئیے ہیں اور ہر شخص پریشان اور فکر مند ہو کر رہ گیا ہے کہ وہ گیس اور بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کی ادائیگی کیلئے یکمشت ہزاروں روپے کہاں سے لائیں گے؟۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button