جہلم پولیس کی اہم کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار

جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں بدنام زمانہ منشیات فروش ملک فرحان اور امیر افضل شامل ہیں جو منشیات فروشوں کی ٹاپ لسٹ میں شامل تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ منشیات فروش بڑے پیمانے پر منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث تھے اور نوجوان نسل کو تباہی کے دھانے تک پہنچا رہے تھے۔

پولیس حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

پولیس کے مطابق منشیات فروش معاشرے کے لیے ایک بڑا ناسور ہیں اور ان کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button