دینہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لئے

دینہ پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3ملزمان گرفتار کر لئے۔

ملزمان کی شناحت تصور حسین،حمزہ اور ندیم اعظم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزم تصور حسین سےرائفل223بور معہ راونڈز،ملزم حمزہ سے رائفل222 معہ راونڈز اور ملزم ندیم اعظم سےرائفل223 معہ راونڈز برآمد کر لیے گئے۔

دینہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔

Exit mobile version