سوہاوہ بار ایسوی ایشن کے وفد کی ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی سید ندارت علی سے ملاقات

سوہاوہ: صدر بار ایسوسی ایشن سوہاوہ راجہ سہیل شفیق کی قیادت میں ایک وفد نے کمشنر آفس راولپنڈی میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نذارت علی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سوہاوہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے کیمپ آفس کے قیام اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد میں صدر بار ایسوسی ایشن سوہاوہ راجہ سہیل شفیق ایڈووکیٹ، سابق صدر بار محمد زبیر چوہدری ایڈووکیٹ، چوہدری محمد سعید ایڈووکیٹ، نعمان ہاشمی ایڈووکیٹ، اور راولپنڈی سے محمود اعظم بلوچ ایڈووکیٹ شامل تھے۔ وفد نے ایڈیشنل کمشنر کو سوہاوہ میں کیمپ آفس کے قیام کے حوالے سے قرارداد اور درخواست پیش کی۔
ایڈیشنل کمشنر سید نذارت علی نے سوہاوہ اور گردونواح کے شہریوں کی سہولت کے لیے جلد کیمپ آفس کے قیام کی یقین دہانی کروائی اور وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جہلم میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں جہلم کے باسیوں سے خصوصی محبت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جہلم کی بہتری اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
سید نذارت علی نے کہا کہ سوہاوہ کے شہری ان کے دفتر میں کسی بھی وقت بلا جھجک آ سکتے ہیں۔ اگر کسی شہری کا جائز مسئلہ حل طلب ہو تو وہ اس کی فوری حل میں بھرپور تعاون کریں گے۔
سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ایڈیشنل کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ کیمپ آفس کے قیام سے شہریوں کے مسائل کے حل میں تیزی آئے گی اور انہیں سہولت میسر ہوگی۔



