پنڈدادنخان میں سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار

پنڈدادنخان میں پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان کو اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طیب کو گرفتار کر لیا، ملزم سےرپیٹر 12بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم محمد عاصم کو گرفتار کر لیا، مجرم سال2023سے چوری کے مقدمہ میں تھانہ للِہ پولیس کو مطلوب تھا۔
مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا،جس کو سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے تھانہ للِہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



