بڑاگواہ میں سنگل کراس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد، جبران سیلنگ کی ٹیم چیمپئن قرار

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کرکٹ گراؤنڈ میں سنگل کراس وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پنجاب بھر سے 40 ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کا انعقاد چوہدری زین العابدین، چوہدری رخسار، سعید ریاض اور نسیم ارشد کی جانب سے کیا گیا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ میں بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا، جبکہ فائنل میچ میں جبران سیلنگ دہرہ کی ٹیم نے راجہ معروف عابد کی ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کامیابی پر جیتنے والی ٹیم نے بھرپور جشن منایا جبکہ شائقین کرکٹ نے بھی میچز سے خوب لطف اٹھایا۔

ٹورنامنٹ میں شہزاد الحق پوٹھہ، چوہدری فیصل ججیال، چوہدری ساجد امین گجر (چیئرمین گجر فورم جہلم)، شاہد اقبال، راجہ وسیم کیانی سمیت دیگر معزز شخصیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمانوں کا گراؤنڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

مہمانانِ خصوصی نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ تقریب کے دوران راجہ ندیم عزیز (وائس آف ڈومیلی) اور چوہدری صداقت علی (آواز جہلم) نے کمنٹری کے فرائض سرانجام دیے۔

ٹورنامنٹ کے انعقاد میں چوہدری اسد مسعود اور چوہدری سرفراز پھگواڑی (مقیم دبئی) نے بھی خصوصی تعاون کیا۔ آخر میں چوہدری رخسار اور حافظ سعید ریاض نے تمام مہمانوں، کھلاڑیوں اور تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button