بڑاگواہ میں سجا فلڈ لائٹ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ، پنجاب بھرسے نامور کھلاڑیوں کی شرکت

سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ میں شاندارفلڈ لائٹ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کاانعقاد کیاگیاجس میں تین ٹیموں نے شرکت کی۔
اس ٹورنامنٹ میں پنجاب بھرسے نامور کھلاڑیوں نے شرکت کرکے اپنے کھیل کامظاہرہ دیکھایا۔ ٹورنامنٹ جہلم کلب نے جیت لیا۔ کامیاب ٹیموں کو نقد انعام اور خوبصورت ٹرافیوں سے نوازا گیا۔
ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سینئر رہنماراجہ معروف عابد، راجہ واجد ہارون کیانی، راجہ محسن کیانی، ٹھیکیدار چوہدری قیصراور شکیل کھٹانہ تھے۔
گرمی اور حبس کے باوجود ضلع بھرسے شائقین کی بڑی تعداد امڈ آئی، شائقینوں کیلئے جگہ کم پڑ گئی تھی۔ کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرکے شائقین سے خوب داد وصول کی۔
اس موقع پر مہمانوں نےکہا کہ اس طرح کے کھیل نوجوان کی صحت کیلیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان نسل منشیات سے پاک بھی ہوسکتی ہے۔ ہمارا مشن ہے کہ "میدان آباد ہوں اور ہسپتال ویران ہوں”۔



