سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 35 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں کیڈٹ کالج مسہ کسوال جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم سے35 سالہ موٹرسائیکل سوار عثمان ولد طارق موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق شرق پور ضلع شیخوپورہ سے ہے۔ ریسکیو 1122 جہلم نے ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔
