پنڈدادنخان شہر میں پینے کا پانی نایاب، انتظامیہ تقریبات میں مصروف، شہری دربدر

پنڈدادنخان شہر میں پینے کا پانی نایاب، انتظامیہ تقریبات میں مصروف، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں عثمانیہ محلہ پرانی تحصیل سمیت شہر میں پینے کا پانی نایاب ہو گیا، شدید گرمی اور حبس میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ خواتین اور بچے سر پر برتن اُٹھائے سب ہی پانی کی تلاش میں دربدر ہیں۔

چار روز سے پنڈدادنخان شہر کے تمام فلٹریشن پلانٹ بند ہیں، انتظامیہ جشن آزادی کی تقریبات منانے میں مصروف جبکہ مقامی انتظامیہ پانی کی عدم فراہمی پر واضح موقف دینے سے گریزاں ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم رملہ علی اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی میں پانی کر فراہمی یقینی بنائی جائے اور کام میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button