پنڈدادنخان میں 12 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا امام مسجد گرفتار

پنڈدادنخان پولیس کی اہم کارروائی، 12 سالہ بچے کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے امام مسجد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے واڑہ بلند خان میں مسجد کے اندر 12 سالہ معصوم بچے کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے افسوسناک واقعے کے بعد ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاری جواد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور قانون کے مطابق ہر ملزم کو سخت سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button