40 ہزار کے بجٹ میں شاندار موبائلز

پاکستان میں موبائل فون کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث شہریوں کی قوت خرید بھی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہے جس کے باعث آج ہم آپ کو 40 ہزار روپے کے بجٹ میں بہترین فونز کی آپشنز دینے جارہے ہیں جو یقینی طور پر آپ کا تجربہ بدل کر رکھ دیں گی۔

سام سنگ گلیکسی اے 14

اس فہرست میں سب سے پہلا موبائل فون سیم سنگ گلیکسی اے 14 ہے جس کی قیمت35 ہزار روپے ہے لیکن فیچرز بڑے ہیں ، اس میں 6 اعشاریہ 6 انچ کا ڈسپلے ، 6 /4 جی بی ریم ، پانچ ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 50 میگا پگسلز کا کیمرہ دیا گیاہے جو کہ فوٹو گرافی کے شوقین افراد کی بیشتر ضروریات کو پورا کرتاہے ۔

انفیکس ہاٹ 50

اس فہرست میں دوسرا نمبر انفیکس ہاٹ 50 کا ہے جس کی قیمت 36 ہزار 500 روپے ہے جبکہ اس میں6 اعشاریہ 78 انچ کا بڑا ڈسپلے ، 8 جی بی ریم، پانچ ہزار ایم ا ے ایچ کی بیٹری اور 50 میگا پگسلز بیک کیمرہ دیا گیاہے ۔

ویوو وائے 19 ایس

ویوو کا یہ فون بھی بہت ہی شاندار فیچرز کا حامل جس کی قیمت 36ہزار روپے ہے ، اس فون میں 6 اعشاریہ 68 انچ کا ڈسپلے ، 6 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 4 ایکس ریم شامل کی گئی ہے جبکہ لمبی چلنے والی بیٹری کے شوقین افراد کیلئے5500 ایم اے ایچ بیٹری نصب کی گئی ہے اور 50 میگا پگسلز بیگ کیمرہ دیا گیاہے جو فوٹو گرافی کیلئے نہایت موزوں انتخاب ہو گا۔

شاؤ می ریڈمی 13

فوٹوگرافی کے شوقین افراد کیلئے کم پیسوں میں بڑا پیکج ہے جس کی قیمت تو 30 ہزار 500 روپے ہے لیکن اس کا کیمراہ 108 میگا پگسلز ہے ، اس کے علاوہ فون کی کارکردگی کو تیز کرنے کیلئے 8 جی بی ریم اورسکرین کے تجربے کو بڑھانے کیلئے 6 اعشاریہ 79 انچ کا ڈسپلے نصب کیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ اس میں 5 ہزار 30 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے ۔

رئیل می سی 63

رئیل می کا یہ شاندار فون صرف اور صرف 31 ہزار 999 روپے کا ہے جس میں میں 6 اعشاریہ 745 کا ڈسپلے دیا گیاہے جبکہ 6/8 جی بی ریم کی آپشن موجود ہے ، بیک کیمرے کی طاقت 50 میگا پگسلز دی گئی ہے اور اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹر نصب کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button