فواد چودھری کے پروڈکشن آرڈر اور میڈیکل ٹیسٹ سے متعلق فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فواد چودھری کے پروڈکشن آرڈر اور میڈیکل ٹیسٹ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز” کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فواڈ کیس میں فوادچودھری کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش نہ کیا جا سکا، جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے کیس کی سماعت کی۔
وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ فوادچودھری کی حاضری لگادی گئی،فوادچودھری کا کووڈ ٹیسٹ کرانا ہے،یہ لوگ عدالتی احکامات کی بھی تعمیل نہیں کر رہے،عدالت فوادچودھری کےپروڈکشن آرڈر جاری کرے۔
عدالت نے پروڈکشن آرڈر اور میڈیکل ٹیسٹ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔



