سوہاوہ: گجرکٹاریاں اور اڈرانہ ماڈل ویلج قرار، ڈپٹی کمشنر جہلم نے افتتاح کردیا

سوہاوہ: وزیراعلی پنجاب مریم نوازکے ویژن کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے علاقہ گجرکٹاریاں اور اڈرانہ میں کو ماڈل ویلج کادرجہ دے دیاگیا۔

ماڈل ویلج کا افتتاح ڈپٹی کمشنرجہلم سیدہ رملہ علی نے کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرسوہاوہ محمدافضال چوہدری، تحصیلدار سوہاوہ عامرشہزاد اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ سوہاوہ موجودتھے۔ انکے علاوہ حلقہ پٹواران، یوسی سیکرٹریز سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس میں سیکرٹری یوسی کوہالی مہرضیاء اللہ، چوہدری قیصرمحمودرانجھا، چوہدری تصور گجرپٹواری چوہدری توصیف حسین سمیت دیگر شامل تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیاگیا، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے گاؤں کادورہ کرکے ماڈل ویلج بنانے کے لیے کئے گئے اقدامات کو چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ستھراپنجاب پروگرام کے تحت ماڈل ویلج بنائے جارہے ہیں۔ اس ماڈل ویلج کے مکینوں کو انتظامیہ کیساتھ تعاون کی ضرورت ہے، گورنمنٹ نے فی گھر پچاس روپے فیس رکھی ہے وہ آپ سب سیکرٹری یوسی کوہرماہ اداکیاکریں۔ گورنمنٹ 80فیصد اداکرے گی۔جہاں ڈمپنگ کیلئے جگہ مختص کی گئی وہاں کوڑا کرکٹ پھینکاکریں، ہرگاؤں ماڈل ویلج بنائیں گے۔

تقریب سے اسسٹنٹ کمشنرسوہاوہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض شکیل کھٹانہ نے سرانجام دیئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button