پنڈدادنخان میں آتشزدگی سے محنت کش کا گھر جل گیا

پنڈدادنخان میں آتشزدگی سے محنت کش کا گھر جل گیا، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے محلہ جعفریہ کے قریب باسط سی سی ٹی وی کیمرے والے کے گھر شاٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔
ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔



