حکومت کا پنجاب دھرتی رنگ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

جہلم:‌پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے "پنجاب دھرتی رنگ” کے نام سے ایک نئے منصوبے کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت آئندہ تین سالوں میں مجموعی طور پر 3 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس پروگرام کو نئے مالی سال کے بجٹ میں بھی شامل کیا جائے گا، جبکہ اس کے تحت ہر ضلع کی سطح پر کلچرل کمیٹیاں قائم کی جائیں گی تاکہ مقامی ثقافت کو منظم انداز میں فروغ دیا جا سکے۔

منصوبے کے تحت بسنت، میلہ چراغاں اور دیگر ثقافتی و مذہبی تقریبات کو جدید انداز میں منعقد کیا جائے گا تاکہ ثقافتی ورثے کو محفوظ اور اجاگر کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو آرٹس، دستکاری اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا، جبکہ مختلف فیسٹیولز، نمائشوں اور مقابلوں کے ذریعے مقامی ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ فنکاروں اور ہنر مندوں کی تربیت اور اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ ثقافتی شعبے کو مضبوط اور پائیدار بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button