سوہاوہ میں ڈاکخانہ کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل اور رکشہ آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کو شدید چوٹیں آئیں۔
ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر زخمی کو ابتدائی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
