سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ میں سپر 10فلڈ لائٹ والی بال ٹورنامنٹ کاانعقاد

سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ میں سپر 10فلڈ لائٹ والی بال ٹورنامنٹ کاانعقاد، ایم پی اے سید رفعت محمود زیدی نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ میں سپر10فلڈ لائٹ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کاانعقاد کیاگیا جس میں علاقہ بھرسے 10ٹیموں نے شرکت کی۔
ٹورنامنٹ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد امڈ آئی، اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی 24سید رفعت محمود زیدی تھے۔رفعت محمود زیدی کا گراؤنڈ پہنچنے پر راجہ سہیل محمود اور راجہ بابرمحمود نے شاندار استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے اور نوٹ نچاور کئے۔
کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرکے خوب دات وصول کی۔ چکیام کلب نے شاندار کھیل کے بعد فائنل جیت لیا۔ مہمانوں نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کئےاور مبارکباد پیش کی، راجہ سہیل محمود نے تمام کھلاڑیوں اور شائقین کاشکریہ اداکیا۔



