جہلم میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان احسان الحق اور وسیم کو گرفتار کرلیا ،ملزم وسیم سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمدجبکہ ملزم احسان الحق سے پسٹل 32بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



