سروس ڈیلیوری اورشہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز ضلع ہذا، سی آئی اے سٹاف اور انچارج برانچز کی شرکت جبکہ ڈی ایس پی پنڈدادنخان نے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی۔
ڈی پی او جہلم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا۔
موثر پیٹرولنگ کے نظام کو یقینی بنایا جائے
تھانہ جات کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے،ڈی پی او جہلم
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،ڈی پی او جہلم
زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم کا حکم pic.twitter.com/wonty2o3DI— JHELUM POLICE (@police_jhelum) January 18, 2024
ڈی پی او جہلم نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں آئی ٹی سپیشل انیشیٹیوز پر فوکس کیا جائے، موثر پیٹرولنگ کے نظام کو یقینی بنایا جائے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ تھانہ جات کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے، زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، سروس ڈیلیوری اورشہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔



