شہریوں کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو کوئی رعایت نہیں دیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: محکمہ مال کی جمع بندیوں کی تکمیل اور درستگی مقررہ مدت میں مکمل ہونی چاہئے، شہریوں کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو کوئی رعایت نہیں دیں گے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے محکمہ مال کے جمع بندیوں کی درستگی کے حوالے سے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ مال کی جانب سے گزشتہ پنج سالوں کی جمع بندیوں میں پائے جانے والے مسائل، غلطیوں اور ان کی درستگی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت اور بورڈ آف ریونیو کی جانب سے محکمہ مال کے ریکارڈ کو درست کرنے، کمپیوٹرائزڈ کرنے بارے جو مدت دی گئی ہے اس سے قبل تمام ریکارڈ کی درستگی کرکے شہریوں کو ریلیف دینا ضروری ہے۔ کسی شہری کو جمع بندی میں غلطی کی بنیاد پر دفاتر کے چکر لگوانے والے افسران کو بالکل کوئی رعایت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button