پنڈدادنخان: جشن آزادی سپورٹس گالا مقامی انتظامیہ کے زیر اہتمام جاری ہے۔
بیڈمنٹن کے مقابلوں میں اشفاق بیڈمنٹن کلب پنڈدادنخان نے فرسٹ پوزیشن لے کر اپنا اعزاز برقرار رکھا۔
بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں اشفاق بیڈمنٹن کلب نے فائنل میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کی۔
اشفاق بیڈمنٹن کلب کے اویس اور سجاول نے اچھی کارکردگی دیکھائی فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔
