جہلم میں موٹر سائیکل سوار چچا اور تین بھتیجے برساتی نالے میں بہہ گئے، 11 سالہ بچہ جاں بحق

جہلم کے نواحی علاقے موٹر سائیکل سوار چچا اور تین بھتیجے برساتی نالے میں بہہ گئے، 11 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقے ہموالا گاؤں کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار تین بچے اور ان کے چچا برساتی نالہ کراس کرتے ہوئے تیز بہاؤ میں بہہ گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ ہوئی۔ اس دوران مقامی لوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین بچوں اور چچا کو پانی سے نکال لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے راستے سے دو بچوں اور چچا کو وصول کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔ تاہم تیسرا بچہ جس کی عمر تقریباً 11 سال تھی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

پانی میں بہنے والوں کی شناخت 34 سالہ رضوان ولد صفدر، 12 سالہ بلال ولد ظہور اور حسیب ولد ظہور جبکہ جاں بحق ہونے والے بچے کا نام فرحان ولد عامر شہزاد عمر 11 سال بتایا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بارش کے بعد برساتی نالے میں طغیانی کی وجہ سے پیش آیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button