غلام اکبر منڈاھڑ میں خدمت خلق کا جذبہ اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہے۔ مرزا غلام حسن

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کی ہردلعزیز عوامی وسماجی شخصیت صدر آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن کو چیئرمین وسرپرست اعلیٰ تحصیل پنڈدادنخان مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اس خوشی کے موقع راجہ غلام اکبر منڈاھڑ کو دوست احباب عزیز واقارب نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری مرزا غلام حسن ڈھڈی نمبردار نے اس کو علاقائی اعزاز قراردیتے ہوئے غلام اکبر منڈاھڑ کو مبارک باد پیش کی۔
جنرل سیکرٹری مرزا غلام حسن نے کہا کہ غلام اکبر منڈاھڑ میں خدمت خلق کا جذبہ خدا کی خاص عنایت ہے، ان کو یہ عہدہ ملنا تحصیل پنڈدادنخان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
بانی جنرل سیکرٹری وبانی نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل پنڈدادنخان راجہ ادا حقانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلام اکبر منڈاھڑ اور ان کے خاندان میں خدمت خلق کا جذبہ خدا کی خاص عنایت ہے ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور عوامی خدمات پر خراج تحسین اور چیئرمین وسرپرست اعلیٰ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
غلام اکبر منڈاھڑ کو چیئرمین تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان ملک باصر کھوکھر،صدر اختر آرائیں،جنرل سیکرٹری چوہدری یونس شہباز،نائب صدور صفر علی خان،ملک شجاع لنگاہ،وائس چیئرمین راجہ ندیم جنجوعہ،اعجاز چوہدری،اطہرعمران،خواجہ شفقت،لقمان یاسین،وسیم حیدر،شاہد بٹ،قیصر امجد مغل،کرم شہزاد،عدنان کھوکھر سمیت ہرمکتبہ فکر سے منسوب لاتعداد شخصیات نے مبارک باد پیش کی۔



