پہلے سے ذبح شدہ مرغی کی فروخت پر پابندی عائد

جہلم: حکومتِ پنجاب نے جہلم سمیت صوبے بھر میں پہلے سے ذبح شدہ مرغی کے گوشت کی فروخت پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ مردہ یا بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت کی روک تھام اور عوام کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق تازہ اور معیاری خوراک فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ لائیو اسٹاک اور فوڈ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مارکیٹوں اور دکانوں میں باقاعدہ چیکنگ کریں، اور جو دکاندار اس فیصلے کی خلاف ورزی کرتے پائے جائیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق یہ اقدام شہریوں کو تازہ، محفوظ اور صحت بخش مرغی کا گوشت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے مضرِ صحت خوراک کی فروخت میں واضح کمی متوقع ہے۔

Exit mobile version