پنڈدادنخان پولیس کی کامیاب کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم ممتاز حسین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول پپش نما بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button