دینہ: اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اے این ایف دینہ نے 433 کلو منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ے این ایف کے مطابق اتوار کے روز تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس دینہ نے منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ٹیوٹا ہائی لیکس پک اپ آئی ٹینکر میں سے 302 کلو 400 گرام چرس اور 130 کلو 800 گرام افیون برآمد کر لی۔
اے این ایف دینہ نے تاریخی کارروائی میں ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان منشیات پنجاب اسمگل کر رہے تھے۔
