میری سیاست کا مقصد اداروں اور عوام میں باہم محبت کو فروغ دینا ہے، سید رفعت محمود زیدی

سوہاوہ: سید رفعت محمود زیدی نے کہا کہ میری سیاست کا مقصد اداروں اور عوام میں باہم محبت کو فروغ دینا ہے۔ عوام اور اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا اور حلقے کی عوام کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے کے لیے ہر وقت سب کے لیے حاضر ہوں، محبت کو فروغ دینا میری سیاست کا اولین مشن ہے۔

ممبر پنجاب اسمبلی سید رفعت محمود زیدی نے سوہاوہ کے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی عوام کو ہر ادارے میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسمبلی فلور سے آواز بلند کرنے کا آغاز اپنے پہلے خطاب سے کیا جس کے بعد یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسمبلی میں سوالات اٹھائے ہیں جس پر عملی طور پر اداروں کے جوابات شروع ہو چکے ہیں۔ اداروں کے سربراہان سے ملاقات میں ان کو اپنے رویوں میں تبدیلی کا پیغام دے دیا ہے، اسمبلی فلور میں اپنے حلقے کے ہر شہری کی ترجمانی کروں گا۔

سید رفعت محمود زیدی نے کہا کہ اسمبلی فلور میں اپنے پہلے خطاب کے بعد اداروں کی طرف سے شہریوں کو سہولیات پہنچانے کے لیے سوالات ڈال رکھے ہیں، اسی سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت عقیل احمد بتافی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت نے ملاقات کی جس میں ان کو کسانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا کہا ہے اور ان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسانوں میں آگاہی مہم کو تیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت محکمہ تعلیم محکمہ زراعت سمیت ضلع بھر کے تمام اداروں کے سربراہان سے ملاقات کر کے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔ اداروں میں موجود کام کرنے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور ایسے ہر آفسیر کے ساتھ کھڑا ہوں جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہا ہے۔

ایم پی اے سید رفعت محمود کا کہنا تھا کہ میری سیاست کا مقصد عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے اور انشاء اللہ اپنے حلقے کی بہتری کے لیے کام کرنے والے ہر شخص کے ساتھ ہوں اور ادارے میں موجود ایسے افسران و ملازمین جو کم وسائل کے باوجود شہریوں کو سہولیات پہنچا رہے ہیں ان کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کروں گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button