جہلم سمیت پنجاب بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے نیا قانون متعارف

جہلم سمیت پنجاب بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے نیا قانون متعارف کروادیا گیا۔ گراں فروشوں کی سختی، شہری اپنی شکایات انتظامیہ کو درج کروائیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد گورنر پنجاب نے بل پردستخط کر دیئے، دی پنجاب پرائس کنڑول آف ایسشنل کموڈیٹز قانون کے تحت پر ائس کنٹرول کو نسل قائم کردی گئی ہے ، پرائس کنڑول آف ایسشنل کموڈیٹز قانون کے تحت وزیر صنعت کنوینئر ہوں گے جبکہ کونسل 49 اشیا ضروریہ کی قیمتوں کا تعین کرے گی۔
ہوم، لائیو سٹاک ، خوراک اوردیگر سیکرٹریز بھی کونسل میں شامل ہوں گے، پرائس کنٹرول کونسل 49 اشیا ضروریہ کی قیمتوں کا تعین کیا کرے گی خلاف ورزی کرنے والے گراں فروشوں کو قید و بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ دی پنجاب پرائس کنڑول آف ایسشنل کموڈیٹز بل پنجاب اسمبلی نے منظور کردیا ہے جس پر گورنر پنجاب نے باضابطہ دستخط بھی کردیئے ہیں۔
پرائس کنٹرول کونسل جن اشیاء کی قیمتوں کا تعین کرے گی ان میں چینی، گندم، آٹا، گڑ، دودھ، دہی، بیف، مٹن ،انڈوں سمیت تمام اقسام کے پھل، سبزیاں، مچھلی، دالیں، مصالحہ جات، نمک، خورنی تیل، چنے، ڈبل روٹی، روٹی ،نان سمیت دیگر اشیاء ضروریہ شامل ہیں۔



