جہلم چیمبرآف کامرس کے الیکشن میں یونائیٹڈ ویٹرن گروپ کاامیدوارہونا ہی فتح کی نوید ہے، چوہدری سہیل عزیز

جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں یونائیٹڈ ویٹرن گروپ کاامیدوارہونا ہی فتح کی نوید ہے، ہمارااتحاد اوریگانگت نے ہمیشہ ہمیں فتح سے ہمکنار کیااور UVG کے امیدواروں کااپنے قائدین کے فیصلوں کااحترام انکی جیت کاسبب بنتا ہے۔

ان خیالات کااظہاریونائیٹڈ ویٹرن گروپ کے ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواروچیئرمین میڈیاسٹینڈنگ کمیٹی چوہدری سہیل عزیز نے اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈویٹرن گروپ نے ہمیشہ جہلم چیمبرآف کامرس کی ترقی وترویج کیلئے اپناکلیدی کرداراداکیا ہے جس کی بڑی مثال سابق صدرعمرمشتاق برگٹ کاساٹھ لاکھ روپے یونائیٹڈ ویٹرن گروپ کوعطیہ دینا اوراس رقم سے جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پلاٹ کی خریداری کوممکن بنانا تھا۔

چوہدری سہیل عزیز نے کہا کہ جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کااب اپنا دوکنال کاپلاٹ ہے اس الیکشن کے بعد جب ہمارے عہدیداران وایگزیکٹواراکین اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے تو ان کاپہلا قدم جہلم چیمبرآف کامرس کی عمارت کی تعمیر ہوگاجس کاسنگ بنیاد اس سے قبل چوہدری عمرمشتاق برگٹ ایک بہت بڑی تقریب میں رکھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین ہمارے گروپ کاسرمایہ ہیں ان کے ہرفیصلے کااحترام کریں گے اوریہی ہماری کامیابی کاضامن ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button