حلقہ این اے 61 سے متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

پنڈدادنخان: حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے 6 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے 6 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، کاغذات واپس لینے والوں میں چوہدری ندیم خادم، راجہ قاسم علی خان، چوہدری عابد اشرف جوتانہ، مرزا سعید محمود بیگ جہلمی، نیر سہیل مہدی اور عمر فاروق شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ملک غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ کو حلقہ این اے 61 کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف این اے 61 سے آج اپنا ٹکٹ آر او آفس میں جمع کرائیں گے۔
ٹی ایل پی کے امیدوار پیر عمران حیدر چشتی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے پیر حمزہ کرمانی، جماعٹ اسلامی کے ڈاکٹر قاسم محمود اور مرکزی مسلم لیگ کے محمد ہارون آج اپنے پارٹی ٹکٹ آر او آفس میں جمع کرائیں گے۔



