سوہاوہ میں چوری کی واردات، چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور چار لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ بنگیال میں چوری کی واردات، نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور چار لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں تھانہ ڈومیلی کی پولیس چوکی کسیال کے علاقہ بنگیال میں چوری کی ایک دلیرانہ واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات اور چار لاکھ روپے نقدی لے اڑے۔

بنگیال کے رہائشی توقیر حسین 31 دسمبر 2025 کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ جنجیل گاؤں گئے ہوئے تھے۔ دوسرے روز شام کو جب وہ واپس آئے تو گھر کے کمرے کے دروازے کی کنڈی کھلی ہوئی تھی۔ اندر جا کر دیکھا تو سامان بکھرا پڑا تھا۔ مزید پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ تقریباً ساڑھے تین تولے سونا اور چار لاکھ روپے نقدی نامعلوم چور چرا کر لے گئے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیلی پولیس اور پولیس چوکی کسیال کی ٹیمیں کرائم سین یونٹ کے ہمراہ موقع پر پہنچیں، جہاں سے شواہد اکٹھے کر کے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

متاثرہ شہری توقیر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم اور ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے ان کی جمع پونجی واپس دلائی جائے اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button