پنڈدادنخان میں چور اور منشیات فروش گرفتار، مال مسروقہ اور چرس برآمد

پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے چور اور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، مال مسروقہ اور چرس برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم انجم شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے مال مسروقہ رقم 40 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم امتیاز کو گرفتار کر لیا، ملزم سے ایک کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کے ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



