محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی انتظامیہ کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے، سید رملہ علی

دینہ: محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی انتظامیہ کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے، امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام لائسنس داروں کا تعاون ضروری ہے تاکہ عزاداروں اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈی سی آفس میں محرم الحرام کے جلوسوں کے لائسنس داروں کے ساتھ اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں لائسنس داروں، محکمہ پولیس، اسسٹنٹ کمشنر جہلم مبین احسن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسن احسن اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں جلوسوں کے روٹس، سکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

Exit mobile version