دارارقم سکول ڈومیلی میں قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب

سوہاوہ: دارارقم سکول ڈومیلی میں قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب، قران پاک حفظ کرنے والےطلباء و طالبات میں سکول انتظامیہ نے قرآن پاک اور دیگر گفٹس پیش کئےاورمبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی دارارقم سکول میں قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت پاک سے کیاگیا،اس تقریب میں طلباء و طالبات کے والدین اساتذہ نے شرکت کی۔

اس بارتین طالبات جن میں شمائلہ خلیل، اسماء یاسراور فریحہ عتیق جبکہ ایک طالب علم عبدالوہاب نے قرآن مجید مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ چاروں طلباء و طالبات نے قاری وقاص کی نگرانی میں اڑھائی سال میں قرآن مجید حفظ کیا۔

ڈائریکٹرعرفان شہزاد اور دیگر سکول سٹاف نے والدین کے ہمراہ طلباء و طالبات میں قرآن پاک اور دیگر گفٹس پیش کئے، تمام طلباء و طالبات اورانکے والدین کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہار۔

اس موقع پر عرفان شہزاد کا کہناتھاکہ ہم دنیاوی تعلیم کیساتھ دینی تعلیم بھی دے رہے ہیں۔ الحمد للہ اب تک 35طلباء و طالبات اس ادارے سے قرآن مجید حفظ کرچکے ہیں۔

Exit mobile version