ٹریفک پولیس دینہ کی کارکردگی رپورٹ جاری، ماہ ستمبر میں 365 چالان کئے

دینہ: ٹریفک پولیس دینہ کی ماہ ستمبر کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری، ماہ ستمبر میں 365چالان کر کے 2لاکھ 85 ہزار 500 روپےقومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جہلم کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک پولیس دینہ سب انسپکٹر مرزا نعمان نے ماہ ستمبرمیں میں ٹریفک کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 365چالان کر کے 2 لاکھ 85 ہزار 500روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

سب انسپکٹر مرزا نعمان کا کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے گا، کسی بھی شخص کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button