جہلم: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران فروری کے اختتامی دنوں اور مارچ کے ابتدائی ایام میں ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران موسم نسبتاً خوشگوار رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں بادل برسنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران دن کے وقت درجہ حرارت 20 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جس سے موسم معتدل رہے گا۔ تاہم پیش گوئی میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مارچ کے دوسرے ہفتے سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق فروری کے آخری دنوں اور مارچ کے آغاز میں بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے، تاہم بعد ازاں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ موسم گرم ہونا شروع ہو جائے گا۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور تازہ ترین موسمی اپڈیٹس پر نظر رکھیں۔
