دینہ میں جی ٹی روڈ پر دو ٹرکوں کے درمیان خوفناک تصادم، خاتون اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں واقع ریسکیو اسٹیشن کے قریب جی ٹی روڈ پر دو ٹرکوں کے درمیان تیز رفتاری کے باعث خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
@jhelumupdates جہلم: دینہ میں افسوسناک حادثہ #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو ٹرک تیز رفتاری کے باعث ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر دینہ منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں 40 سالہ عبدالحکیم ولد فقیر محمد، 33 سالہ خاور ولد شریف، 22 سالہ نادیہ بنت اسد اور 7 سالہ اظہر ولد ندیم شامل ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں مزید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
