ڈاکٹر محمد سلیم اعوان تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے نائب ناظم مقرر

پڑی درویزہ: حسن ہومیو کلینک پڑی درویزہ کے بانی و سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد سلیم اعوان تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے نائب ناظم مقرر کر دیے گئے ۔ رفقائے تحریک اور علاقہ کے سیاسی سماجی حلقوں کی طرف سے اظہار مسرت کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ڈھوک قلعہ کے رہائشی اور معروف ہومیو فیزیشن ڈاکٹر محمد سلیم اعوان تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے نائب ناظم کے عہدے پر فائز کر دیے گئے ۔
صحافیوں سے ملاقات میں موصوف نے تحریک منہاج القرآن سے وابستگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ 1987ء میں وہ تحریک منہاج القرآن کی روحانی وعلمی محبت سے متاثر ہوئے ۔ 1992کے دوران تحریک سے باقاعدہ مستقل رفاقت حاصل کرنے کے بعد تاحیات ممبر شپ حاصل کی۔2000ء کے بلدیاتی انتخابات میں بطور امیدوار جنرل کونسلر الیکشن میں حصہ لیا۔
تحریک سے محبتوں کے سفر جاری رکھتے ہوئے اپریل 2019ء میں بہترین خدمات کے نتیجے میں تحصیل سوہاوہ کی صدارت کا اعزاز حاصل کیا اور اگست 2023ء سے نائب ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے عہدے پر ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں موصوف کی مذکورہ کامیابی پر علاقہ سے رفقائے تحریک منہاج القرآن اور دیگر سیاسی سماجی حلقوں کی طرف سے مبارک باد پیش کی گئی ہے اور مسرت کا اظہار کیا گیا ہے ۔



