دینہ میں مسلح افراد کا زمیندار کے ڈیرے پر دھاوا، بیٹے اور ملازمین پر تشدد، ایک ملازم اغواء، مرکزی ملزم گرفتار

دینہ کے نواحی علاقہ میں مسلح افراد کا زمیندار کے ڈیرے پر دھاوا، ملزمان نے مبینہ طور پر بیٹے اور ملازمین کو رسیوں سے باندھ کرتشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان اندھادھند ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے بکرے، مرغے اور ایک ملازم کو اٹھا کرلے گئے، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ کرلاں (کرلہ) میں ملزم امتیاز حسین عرف کالو نے زمین کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر مبینہ طور پر زمیدار نزاکت علی کے ڈیرے پر دھاوا بول دیا۔

ملزمان نے زمیدار کے بیٹے عمر اور دو ملازموں کو رسیوں سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ کی۔ ملزمان زمیندار کے ڈیرے سے بکرے، مرغے اور ایک ملازم انوار کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ منگلا کینٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مغوعی کو بازیاب کروا کر زمیندار نزاکت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ کا کہنا ہے کہ تشدد سے زخمی ہونے والے افراد کو طبعی امداد کے لئے سول اسپتال جہلم منتقل کردیا ہے جبکہ مرکزی ملزم امتیاز عرف کالو کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button