پنڈدادنخان میں انسداد عطائیت کے خلاف محکمہ صحت کی کارروائی، سیالوی فارمیسی سیل

پنڈدادنخان: وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، سی ای او ہیلتھ جہلم اور ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات پر محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں عطائیت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیم نے پنڈدادنخان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سیالوی فارمیسی کو سیل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنڈدادنخان ڈاکٹر انجم قدیر کی نگرانی میں یونین کونسل احمد آباد کے موضع مڈھار میں واقع سیالوی فارمیسی کے خلاف کارروائی کی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق موقع پر ایک غیر مستند شخص مبینہ طور پر غیر قانونی طبی پریکٹس میں ملوث پایا گیا۔

کارروائی کے دوران ایک بچے کو انجیکشن لگانے سے متعلق شواہد سمیت دیگر ضروری ریکارڈ اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔ بعد ازاں محکمہ صحت کی ٹیم نے سیالوی فارمیسی کو سیل کر دیا۔

محکمہ صحت کے مطابق کارروائی سے متعلق کیس کا مکمل ریکارڈ مرتب کرکے اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے معاملہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) کو بھجوا دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنڈدادنخان ڈاکٹر انجم قدیر نے کہا کہ عوام کو غیر مستند طبی پریکٹس اور غیر محفوظ علاج سے بچانا محکمہ صحت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایات کے مطابق عطائیت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button